ک*رحیم یارخان ،سکیورٹی الرٹ،ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پرامن انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) پولیس سکیورٹی الرٹ‘ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پرامن انعقاد‘ پولیس موبائلزکی گشت و سنیپ چیکنگ ٹریفک و سکیورٹی سٹاف نے بھی فرائض سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پرضلع بھرمیں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کے پر امن انعقاد کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے‘ نمازیوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس نفری نے الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ ان کی معاونت کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے رضا کار بھی تعینات تھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بڑے اجتماعات پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے ٹریفک کنٹرول و پارکنگ کی ذمہ داری نبھائی تھانہ جات کی گشت پر مامور پولیس موبائلز نے بھی نماز جمعہ کے اطراف میں گشت رواں رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی پولیس افسران نے اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے انہیں چیکنگ کرنے کے ساتھ ہدایات بھی جاری کیں اور ان کے ساتھ مل کر امن و امان کے لیے اپنے فرائض سر انجام دئیی