ؒرحیم یارخان ، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام غیر قانونی و نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

لله*رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام غیر قانونی و نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد،ٹریفک واک کا مقصد شہریوں کو قانون کی پابندی اور روڈ سیفٹی‘ ٹریفک قوانین کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج محمد متین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری شدہ قانونی نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

غیر قانونی اور فینسی پلیٹس نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ عوامی حفاظت اور سیکیورٹی کے عمل میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں پر صرف محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری شدہ منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں تاکہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکی

متعلقہ عنوان :