جشنِ میلاد کے موقع پر امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں نکالےجانےوالےجلوسوں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔جلوسوں کے راستوں پر صفائی، روشنی، پینے کے صاف پانی اور مشروبات کی فراہمی کے لیے خصوصی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں جبکہ شہریوں کے لیے مٹھائی تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا ہے تاکہ میلاد جلوس کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر ایمرجنسی سروسز بھی ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تعاون سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کو شان و شوکت، عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشنِ میلاد کے موقع پر امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :