فیصل آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) فیصل آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے 4600کےقریب پولیس افسران و جوان تعینات ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جلوسوں اور محافل کےشرکاء کی مکمل چیکنگ کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ جلوسوں اورمحافل کی نگرانی کے لسی سی ٹی وی کیمروں سےکی جاۓگی۔ 12 ربیع الاول کے حوالہ سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام سکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی۔جلوسوں اور میلاد پروگرامز کے راستوں پر گشت کے لیےایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے اس حوالے کہا ہے کہ عوام مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس تھانہ یا ہیلپ لائن پر دیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔