سلام ان پر جو رحمت للعالمین، سلام ان پر جو وجہ تخلیق کائنات اور سلام ان پر جو فخر موجودات ہیں، مریم نواز

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) عید میلاد النبی ﷺپر وزیراعلی مریم نواز کا پیغام میں کہا ہے کہ سلام ان پر جو رحمت للعالمین ہیں۔ سلام ان پر جو وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ سلام ان پر جو فخر موجودات ہیں ۔ وزیراعلی کی عید میلاد النبی ﷺکے بابرکت موقع پرامت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا ہے کہ عید عید میلاد النبی ﷺپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے۔

نبی کریم ﷺکی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و سعادت ہے۔آپۖ کی تعلیمات نے بنی نوع انسانیت کو اندھیروں سیاوج ثریا تک پہنچا دیا۔ حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہر کامیابی پنہاں ہے ۔ حضور ﷺنے امن وآشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔

(جاری ہے)

حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ ممکن ہے۔

حضرت محمدﷺکی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں۔نبی کریم ﷺکی زندگی قرآن کی عملی تفسیر ہیریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہﷺکی اتباع کی جائے۔ لازم ہے ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو حضور ﷺکے اسوہ حسنہ کے مطابق بنائیں۔

متعلقہ عنوان :