یوم دفاع و شہداء 2025 ، جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع و شہداء 2025 کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، آج کا دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز بھی ہے۔ ہمارے مجاہددشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

متعلقہ عنوان :