نبی آخر الزمان ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ ﷺ ہدایت کے سرچشمہ اور اللہ تعالیٰ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہیں اور ہمارے اصل رہنما و ہادی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا"جس شخص نے دو بیٹیوں کی پرورش و تربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگئیں تو قیامت کے دن وہ میرے ساتھ یوں ہوگا (آپ ﷺ نے دو انگلیاں ملا کر قریب ہونے کی مثال دی)."ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار مجلسِ عمل کمیٹی کے زیرِ نگرانی عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک مسلمان اپنے جان و مال، حتیٰ کہ والدین سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ سے محبت اور عقیدت نہ رکھے، اس کا ایمان کامل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کا ذکر بلند فرمایا اور آپ کو سردار الانبیاء کے عظیم منصب پر فائز کیا۔تقریب سے صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ غلام محی الدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :