12 ربیع الاول کا مقدس دن نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺکی ذات اقدس کی ولادت کا دن ہے، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) سیکرٹری اطلاعات وثقافت طاہر رضا ہمدانی کا یوم ِ ولادت محمد مصطفی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا کہ12 ربیع الاول کا مقدس دن نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺکی ذاتِ اقدس کی ولادت کا دن ہے جنہوں نے انسانیت کو جہالت سے نکال کر روشنی، محبت، برداشت، عدل اور امن کا پیغام دیا۔آپ ﷺکی سیرت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن صرف خوشی کا نہیں بلکہ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے کردار، گفتار اور عمل سے نبی کریم ۖ کی تعلیمات کو اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں نافذ کریں۔ آئیں، ہم سب اس مبارک موقع پر عہد کریں کہ ہم فرقہ واریت، نفرت، جھوٹ، بددیانتی اور انتشار سے بچ کر ایک پرامن، باوقار، اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، نبی کریم ۖ کی تعلیمات امن و محبت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :