نوشہرو فیروز،دادو مورو روڈ پر دو کاروں میں تصادم، 9 افراد زخمی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) دادو مورو روڈ پر دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال مورو منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں میں جبار آرائیں، عائشہ، احمد، قاسم، امام بخش، اللہ ڈنو اور دیگر شامل ہیں۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :