گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں یومِ دفاع کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔تقریب سے ڈاکٹر ریاض راہی، ڈاکٹر جرات عباس، ڈاکٹر طاہر مسعود مہار اور ڈاکٹر امین اللہ قاضی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ریاض راہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا،6 ستمبر ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے،اس دن پاک فوج اور قوم نے ثابت کیا تھا کہ ہم آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا کہ 6 ستمبر یومِ تجدیدِ وفا ہے،پوری قوم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مقروض ہے۔ڈاکٹر جرات عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر قومی یکجہتی اور بہادری کی روشن مثال ہے۔\378

متعلقہ عنوان :