چیچہ وطنی، عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس مرکزاہل سنت نورالمساجد سے نکالا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) چیچہ وطنی میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس مرکزاہل سنت نورالمساجد سے نکالا گیا۔قیادت خطیب مفتی ظہیر الدین بابر نے کی۔علما کرام،سیاسی شخصیات ،دینی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے جلوس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اونٹ سواروں کی شرکت نے جلوس کو چار چاند لگا دئیے،شرکاء پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ،ہر طرف درود و سلام کے وردکی صدائیں سنائی دے رہی تھیں،جلوس کے شرکا ءنے گئوشالہ روڈ،ملک مارکیٹ،نذیر مارکیٹ،ختم نبوت چوک اور شہر کی دیگر اہم سڑکوں پر مارچ کیا،بازاروں اورگلی محلوں میں دینی جوش وجذبے سے سرشارفرزندان اسلام نے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری پر خوشی اورتشکر کااظہار کیا۔

جلوس بعد ازاں واپس مرکزی اہل سنت پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔\378

متعلقہ عنوان :