12 ربیع الاول کے موقع پر پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں،پولیس ترجمان مظفرگڑھ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:20

مظفڑگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر 72 جلوس نکالے جائیں گے اور میلاد کے 67 پروگرام منعقد کیئے جا رہے ہیں،جن کی سیکیورٹی کےلئے ضلع بھر میں پولیس کے 1120 افسران و ملازمین سیکیورٹی فرائض سرانجام دیے رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع پولیس کے دفاتر اور تھانوں پر مکمل چراغاں کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام جہانوں کےلئے رحمت ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلادالنبی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :