بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس، کتب اور مقالہ جات پر مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن حاصل کرنے والے مصنفین کو نقد انعامات و ایوارڈ دیئے گئے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کے موقع پر سیرت النبی ﷺپر کتب اور مقالہ جات پر مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن حاصل کرنے والے مصنفین کو نقد انعامات و ایوارڈ دیئے گئے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ سیرت النبی ﷺکانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین الاقوامی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ،سیکرٹری وزارت ڈاکٹر عطاء الرحمان کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر مصنفین کو انعامات دیئے۔

قومی مقابلہ کتب سیرت میں اردو کیٹگری میں زبیر قیوم بٹ کی کتاب دائرہ معارف سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی،محمد یوسف سعید کی کتاب آثار سیرت النبوی سیرت کتب اردو کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

بچوں کے لیے سچی کہانیاں ڈاکٹر محمد وارث علی کی کتاب نے اول پوزیشن حاصل کی۔انہوں ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

غیر ملکی زبانوں کی کیٹگری میں محمد ریاض محمود کی کتاب"دی ہولی پرافٹ اپروچز ٹو ڈیزاسٹر مینجمنٹ"کو دیا گیا۔اس پر انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔خواتین مصنفین کی کیٹگری میں ڈاکٹر شائستہ جبین کی کتاب "نساعی تحسین کا نبوی اسلوب" نے پہلا انعام حاصل کیا۔رسائل و جرائد کیٹگری میں دلاور خان کا مجلہ شاہد ریسرچ جرنل کو اول انعام دیا گیا۔

مقالات سیرت پر مردوں میں "سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاست کی ذمہ داریاں،سیرت رسول کی روشنی میں" کے موضوع پر مقالہ جات کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد ریاض علیمی نے پہلا انعام حاصل کیا۔مقصود احمد نے دوسری پوزیشن قاضی تنزیل الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی کیٹگری میں صفا اکبر نے پہلی پوزیشن،پارس نازنین گیلانی نے دوسری اور کشمالہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔