غیر قانونی کنکشن کوفوری ختم کیاجائے گا،ایکسین پبلک ہیلتھ مری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:10

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ایکسین پبلک ہیلتھ مری شبیر احمد نے بسوٹی روڈ کادرہ کیا۔ انہوں نے غیر قانونی سٹریٹ لائٹس کے کنکشن فوری منقطع کرنے اورملوث افراد کیخلاف بجلی چوری کے مقدمے درج کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران مذکورہ شاہراہ پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کامعائنہ کیااورکہاکہ مین راستوں کے علاوہ جہاں بھی غیر قانونی کنکشن ہیں ان کوفوری ختم کیاجائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری سنگین جرم ہے جس نے بھی ازخود کنکشن حاصل کیااورراستوں کے بجائے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر بلب لگایا ایسے افراد کیخلاف ثبوت اکٹھے کرکے مقدمہ درج کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں مزید سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :