حضور اکرم صلى الله عليه وسلم محسن انسانیت ہیں ،نگہت جمیل

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کی سربراہی میں منعقدہ سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کانفرنس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بھکر نگہت جمیل کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی خواتین افسران کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ای او نگہت جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلى الله عليه وسلم محسن انسانیت ہیں جن کی تعلیمات پر عمل کر کے نا صرف آخرت بلکہ دنیا میں بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف کی سربراہی میں جشن میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تعلیمی ادروں میں سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تاکہ طلبہ کو نبی رحمت صلى الله عليه وسلم کی تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جا سکے۔\378