Live Updates

صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ کا دورہ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم رضا ربیرہ، ایم پی اے چودری غلام رضا ربیرہ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن، مٹھائی اور جانوروں کے لیے ونڈا بھی تقسیم کیا، ایجوکیشن کاؤنٹر میں تعلیمی سہولیات اور میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور فیلڈ ہسپتال میں میڈیکل سروسز اور ادویات کے سٹاک کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کیمپ سے ملحقہ علاقہ میں پیدل جاکر سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، سیلاب متاثرین سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات