ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس کے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:20

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس کے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔مرکزی جلوس کے دوران نعت خوانی، درود و سلام اور بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ جگہ جگہ لنگر، سبیلیں اور روشنیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :