ڈی پی او اٹک کا 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا دورہ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا کے ہمراہ 12 ربیع الاول 2025 کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا اور میلاد کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے جلوس کی سیکورٹی کو چیک کیا اور سیکورٹی پر تعینات عملے کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ مذہبی تہواروں کو سیکورٹی دینا اٹک پولیس کا شیوا ہے، شہریوں کو چائیے کہ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو دیکھتے ہی اسکی اطلاع پولیس کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378

متعلقہ عنوان :