پشاور، اندرون شہر پانچ ماڈل بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے/ دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر 11 دکاندار گرفتار

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پشاور کے اندرون شہر پانچ ماڈل بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے/ دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر 11 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے اندرون شہر پانچ ماڈل بازاروں قصہ خوانی، محمد علی جوہر، کوچی بازار، چریکوبان اور پیپل منڈی چوک کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دورانِ معائنہ 11 دکانداروں کو تجاوزات قائم کرنے / دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کے مطابق شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت اور خریداری کے لیے بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :