Live Updates

فیصل آبادسیرینا ہوٹلز کا جذبہ خدمت،سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیرینا ہوٹلز فیصل آبادنے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ''جذبہ خدمت'' کے عنوان سے جاری اس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت متاثرین میں بنیادی غذائی اجناس اور ضروری اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیرینا ہوٹلز کی ٹیم فیصل آباد کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان علاقوں کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں ضرورت سب سے زیادہ ہے تاکہ امداد بروقت اور مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔

فیصل آباد سیرینا ہوٹل کے جنرل منیجر رشید الدین نے اس موقع پر کہاکہ''ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جذبہ خدمت کے ذریعے ہمیں خوشی ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔''اس موقع پر اے سی تاندلیانوالہ ازکا سحر نے کہا کہ سیرینا ہوٹلز کی جانب سے غذائی امداد کی یہ تقسیم سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی سروس کے اس تسلسل کی عکاسی ہے جسے ادارہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :