
پاک فضائیہ پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں،پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور طاقت کے جوہر دکھاتے ہوئے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی، وزیراعظم شہباز شریف
ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:20
(جاری ہے)
آج کے دن، میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے میں فخر محسوس کررہا ہوں جنکی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں،بلا شبہ پاک فضائیہ کے بانیان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلی درجے اور صف اول کے ادارے کے طور پر بنیاد رکھی جو تمام پیشہ وارانہ پہلوؤں پر معیاری کام جاری رکھے ہوئے ہے اور پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان ائیر فورس کے اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں نے جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے لگن اور بہادری کی علامت کے طور پر انہیں قوم کی حفاظت کے عزم کی یاد دلاتا ہے، ہمیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ان دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور طاقت کے بے پناہ جوہر دکھاتے ہوئے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔ حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا۔ بے شک پاک فضائیہ کی یہ معیاری کارکردگی، بے باک قیادت، جنگجو سپوتوں کی ہنر مندی،اعلی حکمت عملی اور کثیر الجہتی جنگی صلاحیتوں پر مؤثر عمل درآمد کا مظہر تھی ۔ حالیہ سالوں کے دوران پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیر اعظم شہباشریف نے کہا مجھے اس بات پر خصوصی فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابناک تاریخی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ پاک فضائیہ کے ہمارے ہیروز نے اپنی بہادری سے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی مضبوط اور ہتھیاروں سے لیس کیوں نہ ہو وہ کبھی جذبے اور ہمت کو شکست نہیں دے سکتا۔ آج کی پاک فضائیہ، ان بہادر سپوتوں کو ایک جیتا جاگتا خراج تحسین ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فضائیہ کی تاریخ رقم کی، مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پہ پورا اترتے ہوئے اپنے ملک کی خود مختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.