خوشی ہوئی کہ باجوڑ کے لوگ امن و امان کے قیام کے لیے نا صرف مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں، شاہد خان آفریدی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ باجوڑ کے لوگ امن و امان کے قیام کے لیے نا صرف مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ باجوڑ میں عارضی طور پر نقل مکانی کر کے محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم غیور عوام سے ملاقات ہوئی،یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ لوگ امن و امان کے قیام کے لیے نا صرف مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن باجوڑ کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے انشاء اللہ تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔