لیاقت آباد ٹاون میں جشن عید میلاد النبیؓ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

عاشقانِ رسول ﷺ کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری ہیں:فراز حسیب

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) لیاقت آباد ٹاون میں جشن عید میلاد النبیؓ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، ٹان میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے جشنِ ولادت رسول ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات۔لیاقت آباد ٹان کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول ﷺ کے کئی جلوس برآمد ہوئے، چیرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب نے استقبالیہ کیمپس کا دورہ کیا اور دیگر جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کے رہنماں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پرکو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،بلدیاتی افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ٹاون کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکا کے لئے استقبالیہ کیمپس اور ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یومِ ولادتِ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفے ﷺ تمام عالمِ اسلام کی طرح لیاقت آبادٹاون میں بھی شایانِ شان طریقے سے بھرپور مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا، لیاقت آباد ٹان میں جشن عید میلاد النبیؓ کے موقع پرٹان میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے بہترین انتظام کئے گئے۔

(جاری ہے)

لیاقت آبادٹان کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ جلوس میں علما کرام اپنی تقاریر سے اسوہء حسنہؓ کے بارے میں شرکائے جلوس کو آگاہ کررہے تھے تو نعت خواں اپنی خوبصورت آواز اور دلنشین انداز میں نعت رسول مقبول ؓ کا نذرانہ سرورِ کونین، رحمت اللعالمین ؓکی خدمت میں پیش کررہے تھے۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب نے عاشقان رسول ﷺ کے جلوسوں کا استقبالیہ کیمپ پر استقبال کیا اور شرکائے جلوس کی مشروبات سے تواضع کی اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹان کی انتظامیہ مذہبی ایام کے حوالے سے ہمیشہ پیشگی انتظامات کا لائحہ عمل تیار کرتی ہے اور مذہبی ایام کے دوران اپنی خدمات انجام دے کر دیگر ٹان میں نمایاں مقام حاصل کرتی رہی ہے۔