ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی ، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

اتوار 7 ستمبر 2025 13:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی ، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، ہم اپنے پیارے نبی ﷺسے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انکی ولادت کا دن عید کے طور پر مناتے ہیں،علماء کرام کا شرکاء سے خطاب ، اختتام جلوس ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہنی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس سکھر کے علاقے شیخ شہین روڈ سے سے نکالاگیا مرکزی جلوس کی قیادت ممتاز عالم دین جانشین مفتی محمد ابراہیم قادری ،مفتی عارف سعیدی ، مفتی ساجد سعیدی، مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری ، صاحبزادہ سید حامد محمودفیضی ،مولانا مفتی عثمان فیضیسمیت دیگر علماء کرام نے کی، مرکزی جلوس جیسے ہی سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پہنچا تو مختلف علاقوں سے نکا لے گئی60 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس میں بھی اس میں شامل ہو گئے مر کزی جلوس میں کا ریں ، مو ٹر سائیکلیں ،سوزو کیاں ، ویگنیں ، مزدا و دیگر گا ڑیاں شامل تھیں جن پر بچے و بو ڑھے سوار تھے اور ان کے ہاتھوں میں گنبد خضراء کا سبز ہلالی پرچم تھا جبکہ فضاء شرکاء جلوس کی جانب سے سرکار کی آمد مرحبا ، آقا کی آمد مرحبا ، مرحبا یا مصطفیٰ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہی تھی، گھنٹہ گھر چوک پر میلاد مصطفے کمیٹی سکھر کی جانب سے مرکزی جلوس کے لئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور میلاد مصطفے کمیٹی سکھر کے عہدے داروں چیئرمین غیاث الدین قادری،جنرل سیکریٹری شکیل صدیقی و اراکین و شرکاء نے جلوس و مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سرکاری ، بلدیاتی افسران و نمائندگان سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی جشن عید میلا د النبیﷺکے موقع پر شہر کی گلیوں ، سڑکوں اور با زاروں کوسبز ہلالی جھنڈیوں اور برقی قمقوں کے ذریعے دلہن کی طرح سجا یا گیاتھا اور مختلف مقامات پر عاشقان رسول سمیت بلدیہ سکھر ، ضلع کونسل ، ٹائونز، سکھر کی سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں سنی تحریک ،ایم کیو ایم ، تاجر برادری و وشہریوں کی جانب سے شرکاء جلوس کیلئے دودھ ، شربت،چائے اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر سکھر انتظا میہ کی جا نب سے سیکورٹی کے سخت حفا ظتی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس و رینجرزکی بھاری جمعیت جلوس کے ہمراہ اوراس کی گذر گا ہوں اور راستوں پر تعینات کی گئی تھی۔

جلوس کے اختتام پر علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ عید میلاد النبیﷺ عیدوں کی عید اور رحمت و برکت کا ذریعہ ہے مسلمان اپنے محبوبﷺکا میلاد منا کر اللہ تعالی کے احسان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم اپنے پیارے نبیﷺ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انکی ولادت کا دن عید کے طور پر مناتے ہیں سرکارﷺ کی آمد سے دنیا کہ اندھرے ختم ہوئے اور روشن صبح کا آغاز ہوا کفر میں ڈوبی دنیا کو ایک سہارا ملا اللہ تعالی نے اپنے محبوب ﷺکو بھیج کر مسلمانوں کو یہ انعام عطا فرمایا آج ہر مسلمان مومن اپنے شہر اور گلیاں سجاکر اللہ تعالی کے اس عظیم احسان کا شکریہ ادا کریں بعد ازیں خطابا ت علماء کرام نے ملکی سلامتی ، خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔