گھریلو باغبانی صحت مند زندگی کی کلید ہے

اتوار 7 ستمبر 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) گھریلو باغبانی حالیہ سالوں میں ایک صحت مند طرز زندگی کے اہم جزو کے طور پر ابھری ہے جو جسم اور دماغ دونوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے۔ لوگ تیزی سے اپنی تندرستی کو بہتر بنانے کے نئے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں جس میں گھریلو باغبانی بھی شامل ہے، اپنے پھل اور سبزیاں خود اگانا ایک مقبول رجحان بن چکا ہے۔

باغبانی جسمانی طور پر متحرک رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے اور اس کے فوائد جسمانی دائرہ کار سے کہیں زیادہ ہیں۔باغبانی صرف جسم کے لیے ہی اچھی نہیں ہے بلکہ یہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔باغبانی کا پرسکون اثر ذہنی تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور کامیابی کا احساس خود اعتمادی کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے افراد کے لیے گھریلو باغبانی ایک لائف لائن بن چکی ہے جو مقصد اور تکمیل کا احساس فراہم کرتی ہے۔

ایسے افراد اپنی خوراک خود اگانے اور مارکیٹ سے خریدی گئی سبزیوں اور پھلوں وغیرہ پر انحصار کو بھی کم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کے فوائد بھی سمیٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ باورچی خانے کے سکریپ اور گھر کے فضلے کو کھاد کر باغبان ماحولیاتی اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ گھریلو باغبانی کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بہت سے افراد نے زندگی پر اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا ہے۔

ایک گھریلو خاتون سامعہ نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے باغبانی شروع کی تو میں نے اپنی ذہنی صحت میں نمایاں بہتری دیکھی ہے اور اب یہ میرے لئے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں اپنے باغ کی آرگینک سبزیوں اور پھلوں سے پوری طرح لطف اندوز ہوتی ہیں جو ہمارے خاندان کی صحت کے لیے بھی غیر معمولی طور فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے باغبانی کے ذریعے پائیداری اور تحفظ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ ایک ایسا شوق ہے جو نہ صرف پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے پھل اور سبزیاں خود اگانے سے مجھے گروسری کے بلوں میں بھی بچت ہوتی ہے اورمیں صحت مند اور کیمیکل سے پاک کھانا کھا تی ہوں۔ایک اور خاتون سمن نے کہا کہ باغبانی میری صحت کی بہتری میں مدد دیتی ہے اور یہ میرا علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغبانی صرف ایک مشغلہ نہیں ہے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی کا ایک طریقہ ہے جس سے جسمانی سرگرمی، ذہنی تندرستی اور پائیداری کو فروغ ملتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں گھریلو باغبانی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے تناؤ اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے تلاش کیے ہیں اور بہت سے افراد بعض طبی مسائل کے علاج معالجے کے لئے بھی باغبانی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔گھریلو باغبانی بہت سے لوگوں کے لیے لائف لائن بن گئی ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے۔ لوگ اپنی تندرستی کو بہتر بنانے کے نئے نئے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں، باغبانی ایک صحت مند، زیادہ پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ایک مقبول رجحان بننے کا امکان ہے۔\395

متعلقہ عنوان :