گوگل پر جرمانہ، امریکی صدر کا شدید ناراضگی کا اظہار

جرمانے کو غیر موثر کرنے کے لیے دفعہ 301 کے تحت کارروائی کرینگے،ٹرمپ

اتوار 7 ستمبر 2025 13:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی گوگل پر یورپی یونین کی جانب سے لگائے جانے والے 2 اعشاریہ 95 بلین یورو کا جرمانہ غیر منصفانہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2 اعشاریہ 95 بلین یورو کا جرمانہ ناصرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والی امریکی کمپنی پر اس غیر منصفانہ جرمانے کو غیر موثر کرنے کے لیے دفعہ 301 کے تحت کارروائی کرنے پر مجبور ہوں گے۔امریکی تجارتی قانون کے آرٹیکل 301 کے تحت امریکا دوسرے ممالک پر جرمانہ عائد کرسکتا ہے۔