افغان آرمی چیف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی رقوم تقسیم

افغان آرمی چیف نے ریسکیو آپریشن کے دوران افغان پائلٹس کی کاوشوں کو سراہا،وزارت دفاع

اتوار 7 ستمبر 2025 14:35

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین فطرت نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین خاندانوں میں نقد امدادی رقوم بھی تقسیم کیں۔افغان آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ زلزلے سے متاثرہ صوبہ کنڑ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کنڑ کے گورنر، دیگر فوجی اور سویلین حکام سے ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

افغان آرمی چیف نے ریسکیو آپریشن کے دوران افغان پائلٹس کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ آپ نے ہم وطنوں کو بچانے میں فعال اور قابل قدر کردار ادا کیا۔انہوں نے ضلع نور گل میں زلزلے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا اور وزارت دفاع کی جانب سے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرہ افراد کے خاندانوں میں ایک کروڑ افغانی سے زائد کی نقد امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔