ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: ترک وزیر دفاع

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ دفاع کی تقریب ، ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر کی خصوصی شرکت

اتوار 7 ستمبر 2025 14:35

ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: ترک وزیر ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ترکیے کے وزیر دفاع یاشار گیولر نے انقرہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ دفاع کی تقریب ہوئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

خطاب میں ترکیے کے وزیرِ قومی دفاع نے کہا کہ ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبوں، تربیتی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔تقریب میں پاکستان کے ترکیے میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے 1965 کی جنگ کو تاریخی قرار دیا اور کہا یہ دن ہماری جرات، اتحاد اور قربانی کی لازوال نشانی ہے۔