چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے اختتام پر 3.3222 ٹریلین ڈالر رہے، سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج

اتوار 7 ستمبر 2025 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام پر چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3222 ٹریلین ڈالر تھے جو جولائی کے مقابلہ میں 29.9 بلین ڈالر زیادہ ہیں اور زرمبادلہ میں ذخائر میں 0.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق اگست 2025 میں بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک ڈیٹا کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ آئی جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر بڑھ گئیں۔

ایکسچینج ریٹ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اگست میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔حالیہ عرصے میں چین کے معاشی آپریشن نے استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کی اور مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں مدد ملی ہے۔