Live Updates

کمشنر سکھر نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کچہ خالی کرانے کی ہدایت کردی

اتوار 7 ستمبر 2025 16:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) کمشنر سکھر نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کچہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کچہ خالی کرانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور میرس کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر انتظامی افسران کو ہدایت دی ہے کہ کچے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے قائل کرنے کے لیے مقامی عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں کا تعاون حاصل کیا جائے کیونکہ اطلاعات کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں 7 لاکھ کیوسکس تک پانی کا ریلہ گڈو بیراج کے مقام پر پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر انتظامی افسران کو نشیبی علاقے فی الفور خالی کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعد لوگوں کو زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ کچہ خالی کرانے کا عمل بھی پہلے کی نسبت مزید دشوار تر بن جاتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :