نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی کردار سازی کرنی چاہیے،چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن

اتوار 7 ستمبر 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سوہدرہ میں منعقدہ سالانہ محفلِ میلادِ مصطفی ؐ میں شرکت کی۔ محفل میلاد میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نعت خوان حضرات نے عقیدت و احترام سے نعتیہ کلام پیش کیا ۔

اس موقع پر علاقہ بھر میں چراغاں کیا گیا اورمحفلِ میلادِ کا جلوسِ بھی نکالا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ شرکت کی۔بریگیڈیئر بابر علائوالدین (ر) نے اپنے خطاب میں حضرت محمؐد کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی تعلیمات انسانیت کے لیے کامل رہنمائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی انصاف، اخوت، برداشت اور محبت کے وہ اصول جو حضورؐ نے دنیا کو عطا فرمائے، ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی کردار سازی کرنی چاہیے تاکہ ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔محفل میں دیگر نے بھی خطاب کیا اور نبی کریمؐ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جبکہ اہلِ علاقہ نے چیئرپرسن کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :