ڑ*ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچہ جان بحق ہوگیا

اتوار 7 ستمبر 2025 18:00

ؔ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچہ جان بحق ہوگیا‘نومولود بچے کی والدہ کو طبیعت ناسازی پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے بتایا کہ ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی، کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت پر ہسپتال عملے نے خاتون کے ساتھ بد کلامی اور گلم گلوچ کی گئی، ہسپتال میں موجود صنوبر، کشور اور شفیق نے شوگر اور بی پی چیک کیے بغیر فائل میں انٹری کی، علاج معالجے میں غفلت کے باعث نومولود بچہ جان کی بازی ہار گیا۔لواحقین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :