حالیہ بارشوں کے باعث گوجرانوالہ میں واقع سردار مہان سنگھ کی سمادھی کا ایک حصہ منہدم ہو گیا،ترجمان

اتوار 7 ستمبر 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) حالیہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں واقع سردار مہان سنگھ کی سمادھی کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد متروکہ وقف املاک بورڈحکام نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع کا دورہ کیا اور بلڈنگ کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ۔

سمادھی کی بحالی و مرمت کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو درخواست کی گئی ہے کہ سمادھی سے ملحقہ سکول کی کلاسسز عارضی طور پر کسی دوسری عمارت میں منتقل کی جائیں تاکہ طلبہ اور عملے کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس دوران متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کی نگرانی جاری رکھیں گے۔سمادھی سردار مہان سنگھ، جو کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے والد اور سکھ برادری کے نامور رہنما تھے، برصغیر کی تاریخ اور سکھ ورثے کی ایک قیمتی علامت ہے، جس کی بحالی بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :