وفاقی وزیر امیر مقام کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

شاہینوں نے ایسی جرات مندانہ اور ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں جو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، وفاقی وزیر

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایسی جرات مندانہ اور ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں جو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے وطنِ عزیز کے فضائی دفاع میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اپنے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دلیری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج بھی پاک فضائیہ کا ہر فرد اٴْسی جذبے اور ولولے سے سرشار ہے، جو 1965 کے جانبازوں کا خاصہ تھا اور وہ دشمن کی ہر چال کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی فضائیہ کی صلاحیتوں، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے پر فخر ہے اور قوم اپنے ان محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔