عقیدہ ختم بنوت اورتحفظ ناموس رسالت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسداللہ بھٹو

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے سد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم بنوت اورتحفظ ناموس رسالت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سات ستمبر 1974پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے کہ جس دن تمام علماء واکابرین اورطلباء کی جدوجہد کے نتیجے میںپاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر قادیانیوں اورمرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا تھاجس کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی جاتا ہے۔

سات ستمبرتجدیدعہد کا دن بھی ہے کہ ہم اپنا سرکٹادیں گے مگرعقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ؐ پرکوئی آنچ نہیں آنے نہیں دیں گے۔انہوں نے یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پرجاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ختم نبوت ؐدین کا بنیادی عقیدہ ہے اس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوتؐ پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے۔

سامراجی قوتیں اوران کے آلہ کاروں نے حضور سرور کائنات ؐ کی عظمت و محبت کو مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنے کیلئے کبھی مرزا قادیانی کو (معاذ اللہ) نبی کی صورت میں پیش کیا ، سادہ لوح مسلمانوں کو صراط مستقیم سے ہٹانے کی ناکام کوشش تو کبھی گستاخانہ خاکے شایع کرکے امت کے دل دکھائے جاتے ہیں۔در حقیقت حضور اکرمؐکی ختم نبوت اس امت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس عقیدے نے اس امت کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے، پوری دنیا میں آج مسلمان عقائد و عبادات، احکامات اور ارکان دین کے لحاظ سے جو متفق ہیں وہ اسی عقیدہ کی برکت ہے۔

نماز، روزہ، نصاب زکوٰة، حج و عمرہ کے ارکان، صدقہ فطر وعشر کانصاب، قربانی کا طریقہ، ایام عیدین سب اسی طرح ہے جس طرح حضرت محمدؐکے دور میں تھا، یہ سب عقیدہ ختم نبوت کا نتیجہ ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدرنے مطالبہ کیا کہ یوم تحفظ ختم نبوت کونصاب تعلیم کے ہرمرحلہ میں شامل جبکہ میڈیا پرذوردیاکہ وہ خصوصی ایڈیشن ونشریات کے ذریعے نوجوان نسل کو آگاہی دیں