میاں گل جہانزیب کڈنی ہسپتال سوات زکو ةہسپتالوں کی فہرست میں شامل

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)میاں گل جہانزیب کڈنی ہسپتال سوات کو صوبائی سطح کے زکو ةہسپتالوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ یہ اہم پیش رفت ڈسٹرکٹ زکو کمیٹی کے چیئرمین ملک آصف شہزاد کی کوششوں اور صوبائی چیئرمین امتیاز خان کی خصوصی توجہ سے ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس شمولیت کے بعد ہسپتال کو باقاعدہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے اور ابتدائی طور پر 15 لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان فنڈز سے ڈائیلاسز اور ادویات کی سہولت میں بڑی آسانی پیدا ہوگی۔ مزید برآں اگر مستقبل میں ہسپتال میں سرجری یا ٹرانسپلانٹ کی سہولت شامل کی گئی تو ایک مریض کے لیے 20 لاکھ روپے تک اضافی فنڈز بھی دستیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :