نو شہرہ ،صحا فی برادری کی صحافی روح الامین کیساتھ ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی جانب سے بدتمیزی ،غیر پیشہ ورانہ رویئے کی مذمت

اتوار 7 ستمبر 2025 19:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) ضلع نو شہرہ کے صحا فی برادری نے نوشہرہ کے صحافی روح الامین کے ساتھ تھانہ اضاخیل کے ایس ایچ او کی جانب سے کی گئی بدتمیزی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہ صرف آزادی صحافت پر حملہ ہے بلکہ آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او اضاخیل کے اس ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیا جائیذمہ دار اہلکار کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کی جائے، اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیںنوشہرہ کی صحافی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روح الامین کے ساتھ کھڑی ہے۔