سرینگر ،نیشنل کانفرنس کاوقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشندہ اندرابی کی برطرفی کا مطالبہ

اتوار 7 ستمبر 2025 21:40

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ حضرت بل کے مقدس مقام پر اشوک کا نشان نصب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ تنظیم نے مقبوضہ علاقے کی وقف بورڈ کی وائس چیئرپرسن درخشندہ اندرابی کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بل کے مزار پر ہونے والے واقعات کا سلسلہ افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکتا تھا ، واقعے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،لوگوں کو ایف آئی آر اور پی ایس اے کی دھمکیاں دینا غلط ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے درخشندہ کو برطرف اور انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔