روس پر پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں ، امریکا

پیر 8 ستمبر 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ روس پر پابندیوں کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس سے نیویارک روانگی سے قبل جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ روس پر پابندیوں کے دوسرے مرحلےکے لیے تیار ہیں، تو امریکی صدر نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ک ہاں، میں تیار ہوں۔تاہم انہوں نے اس پر مزید وضاحت نہیں کی۔