
کانگو میں ایبولا اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق
یو این
پیر 8 ستمبر 2025
11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 ستمبر 2025ء) جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق ہو گئی ہے جہاں اب تک اس مرض کے 28 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں اور چار طبی کارکنوں سمیت 15 اموات کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق، ایبولا کی وبا ملک کے جنوبی وسطی صوبے کاسائی میں پھیلی ہے جہاں بولاپے اور میکا نامی علاقے اس کا مرکز ہیں۔ مشتبہ مریضوں میں اس بیماری کی شدید علامات ظاہر ہو رہی ہیں جن میں سخت بخار، قے، اسہال اور جسم سے خون بہنا شامل ہیں۔
دارالحکومت کنشاسا میں 3 ستمبر کو حیاتیاتی طبی تحقیق کے قومی ادارے میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کے طبی نمونوں کی جانچ سے تصدیق ہو گئی ہے کہ ملک میں وائرس کی ایبولا زائرے لڑی اس وبا کی وجہ بنی ہے۔
(جاری ہے)
وبا کو روکنے کی کوششیں
کاسائی کے متاثرہ علاقوں میں وباؤں، انفیکشن اور ان کی روک تھام کے ماہرین پر مشتمل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم مقامی طبی حکام کو وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد دے رہی ہے۔ لوگوں کو اس بیماری کے خلاف بچاؤ کی تدابیر سے آگاہی دینے کے لیے اطلاعاتی ماہرین بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
'ڈبلیو ایچ او' ذاتی حفاظتی سازوسامان، متحرک لیبارٹری میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر اشیا پر مشتمل دو ٹن طبی سازوسامان بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج رہا ہے۔
تاہم، کئی جگہیں صوبائی دارالحکومت سےکم از کم ایک دن کی مسافت پر ہیں جس کی وجہ سے وہاں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔افریقہ کے لیے 'ڈبلیو ایچ او' کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جنابی نے کہا ہے کہ ادارہ وائرس کا پھیلاؤ فوری طور پر روکنے اور لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے پرعزم طور سے کام کر رہا ہے۔ وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ملک میں طویل عرصہ سے موجود مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی حکام کے ساتھ مل کر اس وبا کا خاتمہ کرنے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مریضوں میں اضافے کا خدشہ
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ایام میں ایبولا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ملک میں اس بیماری کے علاج کا سامان بڑی مقدار میں موجود ہے جبکہ ایبولا ویکسین کی 2,000 خوراکیں بھی دارالحکومت کنشاسا میں محفوظ رکھی ہیں جنہیں جلد از جلد کاسائی منتقل کر کے ابتداً طبی کارکنوں کو تحفظ مہیا کیا جائے گا۔
اس سے پہلے جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی وبا اپریل 2022 میں شمال مغربی ایکویٹیئر صوبے میں پھیلی تھی۔ اس وبا پر تین ماہ سے کم عرصے میں قابو پا لیا گیا جس میں طبی حکام کی مستحکم کوششوں کا اہم کردار تھا۔
کاسائی میں اس سے پہلے 2007 اور 2008 میں ایبولا وائرس کی وباؤں کے بارے میں بتایا گیا تھا جبکہ 1976 میں بیماری کی نشاندہی ہونے کے بعد اب تک ملک میں اس کی 15 وبائیں پھیل چکی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
-
حکومت کو زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چائیے اس کے ذریعے ہم معیشت کو بچا سکتے ہیں
-
خیبرپختونخواہ میں احساس ای پنشن سسٹم کو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل کرنے کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.