
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
جب تک سیلاب کے مسئلہ کو نہیں سمجھیں گے حل تک نہیں پہنچ سکتے،ہمیں دریائوں کی صورتحال کو سمجھنا ہوگا،زندہ قوموں پر امتحان آتے رہتے ہیں ساری صورتحال میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دیں،اگلے چند دنوں میں کاشتکار بھیک مانگنے پر مجبور ہوں گے،صوبہ کو آفت زدہ قرار دیں‘ سپیکر بلوں میں کمی اور فصلات کا مداوا پر صوبائی ،وفاقی حکومت کو سفارش کریں گے‘ ملک احمد خان/اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
پیر 8 ستمبر 2025 21:15

(جاری ہے)
نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا کہ اجلاس کے لئے دو بجے کا وقت تھالیکن غیرمعمولی تاخیر سے شروع ہوا ،لوگ بددل ہوکر آنا چھوڑ دیں گے۔
ہم نے حسان ریاض اور خالد نثار ڈوگر کے درمیان جھگڑے کے معاملے پرخط لکھا ،اس معاملے پر کمیٹی بنائی گئی تھی لیکن ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے کمیٹی کا کوئی جواب نہیں آیا۔صوبائی وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہم سب ایوان کا حصہ ہیں حکومت ہو یا اپوزیشن وقت نکال کر آتے ہیں ، ہم لوگ اپنے حلقوں سے وقت نکال کر آتے ہیں بروقت اجلاس شروع ہو، اپوزیشن کورم کی نشاندہی نہ کرے جس پر چیئر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اجلاس کو بروقت کریں گے۔،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ حکومت ہو یا عوام ہوں بحیثیت قوم سیلاب زدہ علاقوں میں کام کیا ۔بھارت نے بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ مقامات پر پاکستان کا پانی روکا، بھارت نے فلڈ وارننگ نہ دے کر پاکستان پر آبی دہشت گردی کی، وزیر اعلی مریم نواز، بلاول بھٹو ،یوسف رضا علی گیلانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سیلاب میںکام کررہے ہیں،پارلیمانی کمیٹی بنے جو نمائندہ ایوان پر سفارشات مرتب کرکے حکومتوں کو تیس دن میں رپورٹ بھیجے، ہم سب حکومت کو بتائیں گے سیلاب میں کس طرح نبرد آزما ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بجلی کے بل اور زرعی قرضہ معاف کرنے ہیں لوگوں کی امداد کرنی ہے۔سیلاب پرجاری بحث کو سمیٹے ہوئے وزیر آبپاشی پیر زادہ کاظم حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے ، سمجھنے کی ضرورت ڈیم کہاں بنتا ہے ،ڈیم سیلاب کو نہیں روکتا، محکمہ آبپاشی نے صرف دو مقامات قادر آباد بیراج، سدھنائی بیراج پر شگاف ڈالے ،دو بیراجوں پر مشکل کا سامنا کرنا پڑا،شہبازشریف کو کام کرنے دیا جاتا تو دو بیراج بھی ری ہیبلیٹیٹ ہوتے،تین دریائوں اور پانی کی طاقت کو دیکھا توبروقت شگاف ڈالے گئے ، ہمیں سیلاب کی صورتحال پر بنائے گئے ایس او پیز پر مذہب کی طرح عملدرآمد کرنا ہوگا، قدرتی آفت ہے ،کوئی محکمہ کسی دوسرے پر کام نہ کرنے کا الزام نہیں لگائے گا۔ پاکستان میں جتنے سیلاب آئے چھ گھنٹے سے زائد سیلابی پانی نہیں دیکھا لیکن تاریخ میں پہلی بارکئی کئی روز سے بیراجز پر سیلابی صورتحال ہے ۔محکمہ آبپاشی نے فرنٹ لائن وارئیر کی طرح کام کیا ، قصور کو بچانے کے لئے فلڈ فائٹنگ ہو رہی ہے،محکمہ آبپاشی والوں نے لوگوں کو دھوکے میں نہیں رکھا ،کسی نے ہماری کارکردگی پر اعتراض نہیں کیا ۔وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ سیلاب کے علاوہ نالوں پر الگ کمیٹی بنانا ہوگی، سیلاب پر ریلیف کے لئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں، ریلیف کا اعلان وزیر اعلی ہی کریں گی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ساری صورتحال میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دیں،اگلے چند دنوں میں کاشتکار بھیک مانگنے پر مجبور ہوں گے، بطور حکومت صوبہ کو آفت زدہ قرار دیں،بلوں میں کمی اور فصلات کا مداوا پر صوبائی ،وفاقی حکومت کو سفارش کریں گے، اتنے تیز پانی میں لوگ جان ہتھیلی میں رکھ کر کشتی میں ریلیف دے رہے ہیں،بیس لاکھ کی ایسی آبادی ہے جو اپنے گھروں سے باہر ہیں،کچھ لوگ کیمپس تو کچھ عزیز و اقارب کے پاس ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ احمد بھچر کے نااہل ہونے پر افسوس ہے لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے ،اس میں میرا کوئی کردار نہیں،احمد خان بھچر کا الیکشن کمیشن نے نااہلی کااعلان کیا ،سیکرٹری اسمبلی سینئر ممبرزسے پوچھ کر اپوزیشن لیڈر کا نام تجویز کریں گے۔ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
-
حکومت کو زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چائیے اس کے ذریعے ہم معیشت کو بچا سکتے ہیں
-
خیبرپختونخواہ میں احساس ای پنشن سسٹم کو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل کرنے کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.