ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ

تین ارب 58 کروڑ روپے کا منصوبہ نو سال بعد 9ارب 31کروڑ 11لاکھ روپے میں مکمل نہ ہو سکا

پیر 8 ستمبر 2025 21:15

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ تین ارب 58 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ 9 ارب 31 کروڑ 11 لاکھ 8 ہزار روپے میں بھی مکمل نہ ہو سکا۔نئی عمارت کی تکمیل میں تاخیر ناقص تعمیرات افتتاح سے قبل ٹو ٹ پھوٹ۔ اربوں روپے کی مشینری طبی آلات کا استعمال میں نہ آنے مالی بے ضابطگیوں آفیسروں اورٹھیکے داروں کی مبینہ غفلت کرپشن کی مکمل تحقیقات کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے کر ایک اعلی سطحی کمیٹی بنا دی ہے یہ کمیٹی وزیراعلی کے معائنہ ٹیم کے چیئرمین نے تشکیل دی ہے جس نے نئی تعمیراتی عمارت کے منصوبے کا معائنہ کیانئی عمارتوں کو د یکھاجو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سرجیکل ٹاور مشینری کی خریدداری کے عمل اٹلی ,برطانیہ, اورامریکہ سے منگوائی گئی درآمدی مشینری کے ٹنڈروں کے اجرا ء فنڈزکی ادائیگیوںکا مکمل ریکارڈطلب انتظامی معاملات کی شفا فیت بھی ٹیم دیکھے گی جہاں جہاں بد عنوائیاں،مالی بے ضابطگیاں ، غفلت ، آفیسر وںکی ملی بھگت پائی گئی نشاندہی کرے گی تاکہ معاملہ نیب کے حوالے کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

2014 میں تین ارب 58 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ 2017 میں چار ارب 72 کروڑ 49 لاکھ 88 ہزار روپے کر دیا گیاجو مکمل نہ ہواتو 2019 میں اس کی لاگت پانچ ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دی گئی جس کے بعد 2022 میں سات ارب 90 لاکھ 991 روپے کر دی گئی اور 2023 میں 9 ارب 31 کروڑ 11 لاکھ 61 ہزار روپے خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکااورموقع پر لانڈری وغیرہ اور دوسرے یونٹ نصب کر کے مشینری ،اورجنریٹرمو قع پر نہ پائے گئے۔ اوردر آمدی مشینری غائب پا ئی گئی وزیراعلی کی طرف جاری نوٹیفکیشن میں مانیڑنگ ٹیم سے کہا گیا ہے کہ فوری ان احکامات کی روشنی میں رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کی جائے۔