مردان،ریسکیو1122ا کی یمبولینس میں بچے کی پیدائش،زچہ و بچہ ایم ایم سی منتقل

پیر 8 ستمبر 2025 13:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) مردان کے علاقے سلیم خان سے ڈیلیوری ایمرجنسی کی کال موصول ہونے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران حاملہ خاتون کی حالت نازک ہونے پر ماں اور بچے کی زندگی بچانے کےلئے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ کے استعمال سے بچے نے جنم لیا، زچہ و بچہ دونوں کی صحت ٹھیک ہے ۔بعد ازاں ،دونوں ماں وبچے کو ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔