
بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف
پیر 8 ستمبر 2025 14:23
(جاری ہے)
آرمی چیف کا یہ بیان بھارتی فضائیہ اور بحریہ کی جانب سے عوامی سطح پر مختلف موقف کے اظہار کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں تینوں مسلح افواج کے ایک سیمینار''رن سمواد''میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے مشترکہ کمانڈ کے لیے دبائو کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے منصوبہ کے فوری نفاذ کی مخالفت کی۔ ان کے خیالات فوج کے موقف سے بالکل مختلف ہیںجو مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں۔یہاں تک کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی افواج کے اندر موجود اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے بہترین مفاد میں اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ادارہ جاتی اختلافات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ مودی حکومت کی فوجی تنظیم نو کی خواہش پر عملدرآمد کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ڈرونز اور یواے ویزمستقبل کی جنگوں میں سب سے اہم کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے فوجی ہارڈ ویئر اور یواے ویز پر جی ایس ٹی کی حالیہ کٹوتیوں کوسراہا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے درمیان اختلافات کو عوامی سطح پر لانا بھارت کے جنگی نظریے میں ہم آہنگی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے جس سے اس کے فوجی تیاری کے دعوئوں پر شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
-
اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
-
چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
-
چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
-
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
-
لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.