چین کی برآمدات میں 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 8 ستمبر 2025 14:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)چین کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم یہ اضافہ ماہرین کی توقعات سے کم رہا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تازہ سرکاری اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اگست کے دوران امریکی مارکیٹ میں برآمدات کم ہونے کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا اور یورپی یونین کو چین کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔