
کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ‘ پروفیسر فاروق افضل
میڈیکل سٹوڈنٹس کو چاق و چوبند رہنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ ضرور لینا چاہئے ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی امیرالدین میڈیکل کالج میں سپورٹس ویک کا آغازطلبہ و طالبات کا بھرپور جوش و خروش
پیر 8 ستمبر 2025 16:46
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم بہت زیادہ محنت اور مطالعہ کا تقاضہ کرتی ہے جس سے سٹوڈنٹس جسمانی و ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں لہٰذا انھیں اپنے آپ کو ریفریش کرنے اور چاق و چوبند رکھنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ ضرور لینا چاہئے اس سے ٹیم ورک کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور برداشت کی صلاحیت پروان چڑھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس ویک کے دوران انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔اسپورٹس ویک کی کامیاب انعقاد کے لیے طلبہ کی نمائندہ کمیٹی اور آرگنائزنگ ٹیم نے بھرپور محنت اور لگن سے تیاری مکمل کر لی ہے۔ کمیٹی کے اراکین مختلف کھیلوں کے شیڈول، انتظامات اور مقابلہ جات کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی/اے ایم سی نے اس موقع پر طلبہ کو نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ ادارہ آئندہ بھی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا
-
ماڈل حمیرا اصغر کی موت کی حتمی میڈیکل رپورٹ میں ہوش اڑادینے والے انکشافات
-
کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف
-
ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری
-
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر قطر میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے
-
وزیراعلی سندھ کی کراچی میں حالیہ بارش سے 4 اموات کی تصدیق
-
بلاول بھٹو زرداری کی سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات،ان کے والد اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی
-
خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے مقرر کر دی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی دعوت پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا برسات کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ، شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.