ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے میں ہے‘حافظ محمد ابراہیم نقشبندی

خاتم النبیین ﷺ نے انسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی، اخوت، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیا

پیر 8 ستمبر 2025 16:46

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) معروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے میں ہے آج امتِ مسلمہ کی اصل ضرورت نبی کریم ﷺ کی سیرت و صورت کو اپنانا ہے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے جامع مسجد دار الشفاء شادمان لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ ایک کامل و مکمل ضابطہٴ حیات ہے، حضور ﷺ نے پوری زندگی انسانیت کو اعلیٰ اخلاق، صبر، ایثار ومحبت اور عدل و انصاف کی تعلیم دی اگر آج مسلمان معاشرتی برائیوں، ناانصافیوں اور باہمی نفرتوں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیںانہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی، اخوت، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیا اگر ہم ان سنہری اصولوں پر عمل کریں تو آج کا معاشر ہ بھی امن و سکون اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ وہ اپنے گھروں، دفاتر اور بازاروں میں حضور ﷺ کی تعلیمات و اخلاق کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں ایک مثالی اسلامی معاشرہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :