Live Updates

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایم پی اے پی وقار احمد چیمہ

پیر 8 ستمبر 2025 18:29

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایم پی اے پی   وقار ..
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیر اعلی مریم نواز اور ان کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے بیلہ کے نواحی دیہاتوں رانا ،بہرام ،پاتوکے ،ناہرکے ،ٹاہلی والا اور اسلام گڑھ کے وزٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں شہباز احمد ،وقار چیمہ صدر یوتھ ،ابرار احمد چیمہ ،زبیر احمد چیمہ ،علی عابد و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1957 کے بعد سب سے بڑے سیلابی ریلے اور اسکے تین روز بعد دوسرے بڑے سیلابی ریلے کے باعث شدید نقصانات ہوے سڑکیں متاثر ہوئیں ،کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ رقبہ جات پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں اور مویشی بہہ گئے نقصانات کے تخمینہ جات لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کسانوں اور مویشی پال افراد سمیت سیلاب متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں پکا پکایا کھانا ،راشن ،پانی اور جانوروں کے چارہ جات تک پہنچا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ سیلاب کے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر ادارہ جات کے سربراہان بھی بحالی کے لیے مصروف عمل ہیں ۔اللہ تعالی کی مدد و مہربانی سے جلد اس آفت سے باہر نکل آئیں گے اور زندگی معمول پر واپس آئے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات