Live Updates

حکومت گندم سستا کرنے کا بڑا کریڈٹ لے رہی تھی، اب قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں

40 کلوگرام گندم کی قیمت 3943 روپے ہوگئی ہے، جبکہ عوام کو 70 روپے کا آٹا 120 روپے میں ملنا شروع ہوچکا ہے، گندم نرخ میں اضافہ سیلاب سے جوڑنا ایک بہانہ ہے۔ مشیر خزانہ کےپی مزمل اسلم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 ستمبر 2025 19:11

حکومت گندم سستا کرنے کا بڑا کریڈٹ لے رہی تھی، اب قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 ستمبر 2025ء ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت گندم سستا کرنے کا بڑا کریڈٹ لے رہی تھی، اب قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، 40 کلوگرام گندم کی قیمت 3943 روپے ہوگئی ہے۔ انہوں نے گندم اور آٹے کے نرخ میں اضافہ بارے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت گندم سستا کرنے کا بڑا کریڈٹ لے رہی تھی۔

حکومت نے کسانوں سے گندم لے کر ذخیرہ اندوزوں کے پاس رکھوا دی۔ اب گندم کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ گندم 40 کلوگرام کی قیمت 3943 روپے ہوگئی ہے جو 72 ہفتوں کا بلند ترین سطح ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، کیا 50 فیصد اضافہ مذاق ہے۔ عوام کو 70 روپے کا آٹا 120 روپے میں ملنا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں وافر گندم موجود ہے لیکن اس کے پیچھے ایک مافیا ہے، گندم مافیا کیلئے کسی کی سرپرستی لازمی بات ہے، سرپرستی ان کی ہے جن کی پالیسیز ہے۔

گندم نرخ میں اضافہ سیلاب سے جوڑنا ایک بہانہ ہے جو کام کرنا تھا وہ کر گئے۔ دوسری جانب پنجاب میں گندم، چاول، کماد، کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکار80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں تاہم اگر جدیدپیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے تو پیداوار 100من فی ایکڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت مکئی کا زیر کاشت رقبہ ساڑھے13 لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کرچکاہے جہاں سے31 لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ عام کاشتکار54من فی ایکڑ مکئی پیدا کررہے ہیں مگر ترقی پسند کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار 80من تک پہنچ گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات