لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

تمام امور آن لائن نظام کے تحت ہوں گے

پیر 8 ستمبر 2025 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ، اب تمام دفتری امور مینول کے بجائے آن لائن نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور بورڈ کو پیپرلیس کیا جائے گا ،صرف بچوں کو اسناد کی فراہمی کے لئے مینول طریقہ کار استعمال ہوسکے گا۔آن لائن اسناد کے ڈیٹا کا پاسورڈ محفوظ بنانے کے لئے متعلقہ برانچ ہر ممکن کوششیں کرے گا ۔ بورڈحکام کے مطابق ضرورت پڑنے پر متعلقہ برانچ آن لائن اسناد کا پاسوورڈ تبدیل کیا جائے،اسناد کو کسی صورت غیر مجاز شخص سے شیئرنہ کیا جائے۔ لاہور بورڈ نے تمام برانچز کو آن لائن ورک کے لئے تمام برانچز کو ہدایات جاری کردیں ۔